کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Dusty Winds

Dusty Winds

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن موسم صاف اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواوں کے باعث سائیبرین ہوائیں رک گئی ہیں۔

اس لئے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرمی محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا 33 ناٹیکل میل سے چلیں گی۔

سمندر طغیابی کی زد میں ہوسکتا ہے اس لئے محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے خبردار کیا ہے۔کل دوپہر کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں 25سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔