کراچی (جیوڈیسک) زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد کراچی میں قائداعظم میوزیم اور ان کی جائے پیدائش وزیرمینشن کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ریڈ زون میں واقع قائداعظم میوزیم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر تے ہوئے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
یہ دستے فاطمہ جناح روڈ پر سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ عقبی علاقے میں سیکیورٹی کی ذمے داری پاک فوج کی ہو گی، کھارادر میں واقع بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا گیاہے اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔