کراچی : ای او بی آئی پلاٹ اسکینڈل کے 2 ملزم FIA کے سامنے پیش

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ی او بی آئی پلاٹ اسکینڈل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کے سامنے حفاظتی ضمانت پر پیش کر دیا۔ اس کیس کی سپریم کورٹ میں یکم جولائی کو سماعت ہو گی۔ ایف آئی اے کے مطابق پیش ہونے والے ملزمان میں ممبر انویسٹمنٹ کمیٹی ای او بی آئی اقبال داد شامل ہیں، جس وقت دگنے داموں پر پلاٹ خریدا گیا۔

اس وقت اقبال داد انویسٹمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے، دوسرا ملزم محمد قاسم پرویز ہے جو کہ پلاٹ کے مالک کرنل ریٹائرڈ اسد مرزا کا فرنٹ مین تھا، چیف جسٹس نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ میں اربوں روپے کے اسیکنڈل کا ازخود نوٹس لے لیا اور کیس کی سماعت کل ہو گی۔