کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

Karachi Earthquake

Karachi Earthquake

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4 اعشاریہ 6 رکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات 12 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع حب میں 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کہیں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔