کراچی: ایدھی سنٹر میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے ایدھی ڈکیتی کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے 1 کروڑ کے پرائز بانڈز برآمد کر لئے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم جمشید کی نشاندہی پر مارا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے گھر سے سونا اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔