کراچی (جیوڈیسک) ایدھی ہوم میں موجود بچے عبداللہ کی نانی اور خالہ نے اس سے ملاقات کی ہے ، سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ نانی اور خالہ نہیں چاہتیں کے بچے کو اسکی سوتیلی ماں یا سوتیلے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے ۔
کراچی کے علاقے میٹھا در میں واقع ایدھی ہوم میں گزشتہ 9 روز سے موجود عبداللہ سے گزشتہ شب اسکی نانی اور خالہ نے ملاقات کی۔ سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی نانی کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہیں اور نہیں چاہتیں کہ عبداللہ کو اسکی سوتیلی ماں یا سوتیلے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے۔
سعد ایدھی نے بتایا عبداللہ کی نانی کا کہنا تھا کہ اگر عبداللہ کو اسکے والد یا بچے کو گود لینے کے خواہشمند جوڑے کے حوالے کیا جائے۔ تو یہ تمام تر عمل ان کے سامنے ہونا چاہیے ۔
دوسری جانب عبداللہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسے کھانسی بخار کی دوا دی گئی ہے ۔
سعد ایدھی کے مطابق عبداللہ کے والد خانیوال سے کراچی آ رہے ہیں اور آج شام تک کراچی پہنچیں گے تاکہ وہ اپنے بیٹے سے مل سکیں۔