کراچی: ایدھی، چھیپا دفاتر میں ڈکیتیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (جیوڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے مرکز ی دفتر پر ہونے والی ڈکیتیوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔ وارداتوں میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کراچی میں فلاحی اداروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 9 ملزمان کو اندرون سندھ اور کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

3 ملزمان کو چھیپا جبکہ ایدھی سینٹر واقعے میں اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فلاحی اداروں سے لوٹی گئی رقم تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے۔ کہ ڈکیتی سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال خوفناک مقاصد کے لئے تھا اور واقعے کے اہم کردار پنجاب اور خیبر پختونخوا فرار ہو چکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تحقیقاتی کہ مرکزی ملزمان ایدھی فاؤنڈیشن کے سابقہ ملازمین اور جرائم پیشہ ہیں۔ دونوں وارداتوں کی منصوبہ بندی کورنگی کے ایک گھر میں کی گئی اور وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک ہی ہیں۔ کہ واردات کی بنیادی معلومات ایدھی سینٹر اور چھیپا ویلفیئر میں کام کرنے والے دو بھائیوں نے فراہم کی تھی۔