کراچی: انڈے 7 روپے درجن مہنگے

Eggs

Eggs

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں سرد موسم آتے ہی انڈوں کے استعمال میں ہی نہیں بلکہ قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

شہر میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 7 روپے اضافہ سے 103 روپے ہو گئی ہے۔ پولٹری ریٹیلرز کے مطابق قیمت میں اضافے کی وجہ موسم کا سرد ہونا اور انڈوں کا استعمال بڑھنے کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔ موسم کی شدت میں اضافے کے باعث آئندہ دنوں میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔