کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لئے خوش خبری، عید الاضحیٰ پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں ہو گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے احکامات جاری کر دیئے۔ شہریوں عیش کرو، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گھوموں پھرو، عیدالاضحیٰ پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گئی، ایڈیشنل آئی جی کہتے ہیں امن و امان کنٹرول میں ہے۔ پھر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کیسی، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں ،ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل ہو گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
اسلحہ کی نمائش کرنا تو دور، ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی، عید پر نہ کھالیں چھیننے دیں گے نہ ہی کوئی اور گڑبڑ کرنے دیں گے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔