کراچی : عید کے 3 دنوں میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

Skins

Skins

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید کے 3 دنوں میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عید پر کھالیں جمع کرنے کیلئے12 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جار کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نیاز عباسی کے مطابق سڑکوں پر کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپس لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، کمشنریا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی تنظیم کھالیں جمع نہیں کر سکے گی، کوئی بھی زبردستی کھال لیتے ہوئے پایا گیا تو اسکے خلاف کارروائی ہو گی۔