کراچی (جیوڈیسک) سبزی فروش عید کا مزا کرکرا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ لیموں، ٹماٹر ، کھیرا سب مہنگا کر ڈالا۔ بکرا عید سے قبل ہی سبزیوں کے تیور بدلنا شروع ہوگئے۔
عید پر باربی کیو کا پروگرام ہو اور ساتھ لیموں ، ٹماٹر، کھیرا اور پیاز نہ ہو تو مزا کرکرا ہوجاتا ہے ۔ یہ بات سبزی فروش بھی خوب اچھی طرح جانتا ہے۔
لگے ہاتھ ٹماٹر پر 10 روپے لیموں پر 20 روپے، کھیرے پر10 فی کلو بڑھا دیئے جس کے بعد اب پیاز نصف سینچری مکمل کر چکی ہے جبکہ ٹماٹراور کھیرا 70 روپے اور لیموں ڈبل سینچری کے ساتھ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سبزی فروش وہی پرانا راگ الاپ رہے ہیں کہ سپلائی کم اور طلب زیادہ ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر ساتھ میں یہ اُمید بھی دلا رہے ہیں کہ جلد ہی قیمیتں کم ہو جائیں گی۔