کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید گزرتے ہی لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا، علی الصبح بلدیہ ٹاون اور کھارادر سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق کھارادرکے علاقے میں ابل چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ھسپتال منتقل کیا گیا۔
ایم ایل او سول ھسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر نے بتایا کہ مقتول کو 5 گولیاں مار کر قتل کیا گیا ،اس کے علاوہ بلدیہ ٹاون نمبر 2 سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی، جسے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔