کراچی (جیوڈیسک) تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں کابلی چنے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اس کے دام بڑھائے جا رہے ہیں۔
ریٹیل مارکیٹ میں چنے کے دام 180 روپے سے بڑھ کر 220 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں۔
تاجروں کا کہنا کہ انتظامیہ اگر اسی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات نہ لیے گئے تو غریب عوام کے لیے افطاری میں چنا چاٹ بنانا بھی دشوار ہو جائے گا۔