کراچی : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا

JI

JI

کراچی(جیوڈیسک) کراچی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں دھرنا دیا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ شہر کو خون ریزی سے بچانے کیلئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا، پورے شہر میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ نمائش چورنگی کے قریب دھرنے میں خواتین بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دھرنے میں امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدی صدیقی، اسداللہ بھٹو اور امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے خطاب کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر کو خون ریزی سے بچانے اور ٹھپا مافیا کو بے نقاب کرنے کے لئے کراچی میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

انھوں نے کہاکہ این اے 250ہو یا کوئی اور حلقہ، انتخابی عملہ اور قانون نافذ کرنیوالے دھاندلیوں میں ملوث رہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ این اے 250 کے چند پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ مسترد کرتے ہیں، پورے شہر میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔محمد حسین محنتی نے آج گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے سامنے عصر کے بعد دھرنے کا اعلان بھی کیا۔