کراچی: ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

Karachi Political Parties Workers Clash

Karachi Political Parties Workers Clash

کراچی (جیوڈیسک) پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولنگ سٹیشن کے باہر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے انتخابی کیمپ آمنے سامنے موجود تھے جہاں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین پہلے تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد کارکنان کو پر امن طور پر منتشر کر دیا گیا۔