کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پی ایس 117 اور پی ایس 106 کے ضمنی انتخاب کی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں 2 جون کو میدان مار کر 20 صوبوں کی تحریک کا آغاز کرینگے۔
کراچی کے علاقے مارٹن کوآرٹرز میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117 پر ضمنی الیکشن کےاجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم صرف اپنا صوبہ نہیں مانگ رہے، ضمنی الیکشن کے بعد 20 صوبوں کی تحریک شروع کرینگے۔
فاروق ستار نے عید کے بعد تاریخی دھرنا دینے اور ساتھ ہی ساتھ دار الخلافہ واپس کراچی لانے کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ مخالفتوں کے باوجود بھی اللہ نے پتنگ کو آسمانوں پر ہی رکھا ہے۔