کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے حکام عوام دشمنی ترک کرکے فوری طور پر بجلی کی بحالی یقینی بنا ئیں، نور محمد انگریز
Posted on June 24, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمی کراچی نور محمد انگریز نے گزشتہ 15 روز سے پہلوان گوٹھ اور اس سے ملحقہ مسیحی بستیوں میں بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا عوام دشمن فعل قرار دیتے ہوئے KE&SC حکام سے مطالبہ کیا ہے۔
عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کی پالیسی ترک کیا جائے اور فوری طور پر پہلوان گوٹھ اور اس سے ملحقہ مسیحی بستیوں کی بجلی بحال کی جائے نور محمد انگریز نے کہا کہ KE&SC کی جانب سے مذکورہ علاقوں سے PMT اُتار کر لے جانا انتہائی قابل افسوس عمل ہے نصف ماہ سے بجلی کی بندش کے خلاف عوام میں KE&SC کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
نور محمد انگریز نے KE&SC حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ علاقوں میں PMTنصب کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ورنہ عوام کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی عوام دشمن عمل کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔