کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بجلی کی220 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، تاہم ترجمان کے ای ایس سی کا دعوی ہے کہ بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی احمد فراز کے مطابق رات گئے کے ڈی اے کی 220 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی۔
لائن ٹرپ ہونے سے 13 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، سچل، یونیورسٹی روڈ اور کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم ترجمان کے ای ایس سی نے دعوی کیا کہ بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔