کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شدید گرمی میں شہری بے حال

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے طویل بجلی کے بریک ڈاؤن نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ساڑھے 4 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بریک ڈاؤن کی وجہ سے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ان میں لیاری، رنچھوڑ لائن، صدر، برنس روڈ، کھارادر، میٹھا در، گارڈن، گولیمار، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے اسٹیشن سے متصل علاقے، محمودآباد، اخترکالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس، گلشن اقبال، نیوٹاؤن، طارق روڈ اور بہادر آباد شامل ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں عوام بے حال ہیں وہیں مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے بریک ڈاؤن کی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی گئی ہے۔