کراچی کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جار، نیپرا

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو فی یونٹ 1روپے 73پیسے کا ریلیف دےاور عمل درآمد مارچ کے بلوں میں کرے۔ نیپرا نے نومبر فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے جنوری کے پہلے ہفتے میں سماعت کی۔ اتھارٹی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔