کراچی میں ہنگامی پولیو مہم شروع، 61 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہنگامی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج 6 ٹاؤنز کی 16 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جاری ہے۔

کراچی کے چھ ٹاؤنز نے سولہ یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیاد پر انسداد پولیو مہم شروع کی ہے۔ ان میں اورنگی، بلدیہ سرجانی، گڈاپ، کیماڑی اور ملیر ٹاؤن کے اضلاع شامل ہیں۔ ایک لاکھ 61 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو رضاکاروں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکار فراہم کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جن علاقوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے وہاں مختلف وجوہ کی بنا پر مہم شروع نہیں ہو سکی تھی، بیشتر علاقوں میں وزیرستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے آنیوالے مقیم ہیں۔