کراچی: 25 معتبر شخصیات اور اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ گورنر سندھ کی درخواست پر کراچی الیکٹرک نے شہید چودھری اسلم کے اہلخانہ کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والی شخصیات معین اختر، جہانگیر خان، محمد یوسف، عبدالستار ایدھی، اختر حمید خان، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر شیرشاہ سید، حکیم ٕمحمد سعید، جون ایلیا، مہدی حسن، ضیاء محی الدین اور حنیف محمد سمیت دیگر شخصیات کے اہلخانہ کو بھی مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔