کراچی: ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مزید دو سپر اسٹور سیل
Posted on May 10, 2020 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Super Stores
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کلفٹن میں واقع دو سپر اسٹورز کے چار ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں اسٹورز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کلفٹن میں واقع دونوں سپر اسٹورز کو بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کل سے تمام سپر مارکیٹس کے ملازمین کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
اس سے قبل بھی یونیورسٹی روڈ پر واقع میٹرو سپر اسٹور کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹور کو بند کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے کے 5 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا سے 180 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com