کراچی (جیوڈیسک) عید قربانی کی ہو اور مزے مزے کے چٹ پٹے کھانے اور سیخ کباب نہ ہوں یہ تو ممکن ہی نہیں۔ اسی لئے تو کراچی میں مختلف مقامات پر اہل محلہ کی سہولت کے لئے سنت ابراہیمی سے حاصل کئے جانے والے گوشت کا سستا قیمہ بنانے کے سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔ عیدالاضحی نہ صرف مویشی کے تاجروں کے لئے کاروبار کا موقع لاتی ہے بلکہ اس موقع پر مختلف عارضی کاروبار بھی چمک اٹھتے ہیں۔
عید کے دنوں میں یہ کاروبار جاری رہتے ہیں، جن میں شہر کے مختلف علاقوں میں قیمہ بنانے کا اسٹالز بھی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ ایسے اسٹالز کثرت سے نظر آتے ہیں، بھئی شامی کباب ہو یا چپلی کباب، یا کوئی اور ڈش قیمہ تو بنوانا ہی پڑتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ انہیں قیمہ بنوانے کے لئے کہیں دور نہیں جانا پڑتا۔