کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی ‘ مرکزی صدر سلیمان راجپوت ‘ سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ و دیگر عہدیداران نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جشن آزادی پر پاکستانی قوم کا جوش وعزم اور حوصلہ ولولہ دشمن کو یہ بتادینے کیلئے کلافی ہے کہ پاکستانی قوم زندہ اور متحد قوم ہے اسلئے پاکستان آسان شکار نہیں بلکہ غیور پاکستانی عوام کا وطن ہے جس کی حفاظت کیلئے جہاں مسلح افواج ہمہ وقت دیانتداری و فرض شناسی سے مستعد و ہر قربانی کیلئے تیار ہیں وہیں اس کے عوام بھی متحداور ایثار کے جذبے سے سرشار ہیں اسلئے سازشی دشمن نہ تو پاکستان کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوسکے گا اور نہ ہی امن دشمن قوتیں تخریب کاری کے ذریعے اس قوم کے حوصلوں کو پست کرسکیں گی بلکہ ہر سازش اور تخریب کاری کی ہرواردات اس قوم کو متحدہ کرنے اور جذبہ حب الوطنی و ایثار کو مستحکم کرنے کا باعث بنے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ ہزہائی مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان ‘ جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے سابق صدر فاروق کمال ‘ جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند و دیگر نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن عوام پورے جوش و جذبے سے یوم آزادی منائے گی اورقومی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور امن دشمنوں کو بتادیں گے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کوئی آسان شکار نہیں بلکہ ایک ایسی مستحکم مسلم ریاست ہے جس کے عوام متحدو منظم اور محافظ فرض شناس ہونے کے ساتھ قربانی و ایثار کے جذبے سے سرشار ہیںا سلئے پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش دشمنوں کا انتہائی مہنگی پڑے گی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آزادی عظیم نعمت ہے اور ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم آزاد پاکستان کے شہری ہیں اسلئے اس آزادی قدر کرنا اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہوئے اس کے تحفظ و ترقی کیلئے ہمہ وقت دیانتداری سے مصروف رہنا ہم پر فرض ہے جبکہ جشن آزادی کو جوش و ولولے سے منانا اس آزادی اور آزاد وطن کی قدر ومنزلت کا اظہار کرنا ہے اسلئے آج پوری قوم جشن آزادی مناتے ہوئے پاکستان سے اظہار محبت کیساتھ اس کی سلامتی کیلئے ہر طرح کے کردار کی ادائیگی کا عہد بھی کریگی ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہمارا وطن ہے اس کی ترقی ‘ استحکام اور خوشحالی کے ساتھ اس کے تحفظ کیلئے بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا جہاں ہم پرفرض ہے وہیں جشن آزادی کو پورے جوش و جذبے سے مناکر دشمنان پاکستان کو پاکستان سے محبت کا واضح پیغام دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے اسلئے سولنگی برادری آج بھرپور انداز سے جشن آزادی منائے گی ۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی ‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فاونڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کے رضائے الٰہی سے انتقال کے باعث ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی ٹرسٹ و فاونڈیشن کے زیر اہتمام نوابزادہ غلام محمد خان کی میزبانی اور گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کی صدارت میں اتوار 14 اگست کی شب 8 بجے ہونے والی تقریب جشن آزادی منسوخ کردی گئی ہے اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اور نمائندہ جماعتوں کے عہدیداران و اراکین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ شاہ بانو نے جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو نوابزادہ غلام محمد اور ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام پاکستان سے نوابزادہ غلام محمد خان کی مرحومہ ممانی کے ایصال ثواب و مغفرت کی دعا کی اپیل کی ہے۔