کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب دھماکا، ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عیسیٰ نگری کے قریب ایکسپریس وے پر ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے میں دو گاڑیاں اور پولیس موبائل تباہ ہو گئیں۔ اس سے پہلے بھی ستمبر 2011 کو چودھری اسلم کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔