کراچی : متوقع برسات کے پیش نظر کورنگی میں ایمرجنسی کا نفاذ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ رین ایمرجنسی کنٹی جنسی کو حتمی شکل دے دی گئی دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کورنگی زون آفس میں رین ایمرجنسی سینٹر کا قیام سینٹر 24گھنٹے فعال رہے گا۔
کورنگی زون میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن، S.E بلدیہ کورنگی پریم چند، فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہاکہ مون سون سے قبل دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت کورنگی زون کے تمام محکموں کو متوقع برسات کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دوران برسات علاقائی سہولتوں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر علاقائی مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ نکاسی آب کے نظام کی بہتر ی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے اور انشا اللہ متوقع برسات کے دوران عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ کورنگی زون میں رین ایمرجنسی پلان کے ساتھ ساتھ صفائی وستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور کورنگی زون کی حدود میں 24گھنٹے جاری صفائی وستھرائی کے عمل کے زریعے تمام علاقوں میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ افسران و ملازمین کی تمام تر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور انہیں 24گھنٹے دفتر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور بروقت شکایات کے ازالے کے لئے بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون آفس میں رین ایمرجنسی سینٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے جو کہ دوران برسات 24گھنٹے فعال رہے گا ،رین ایمرجنسی سینٹر میں تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں اور اس کے ساتھ تمام محکموں کے ملازمین پر مشتمل خصوصی گینگ تعینات کیا گیا ہے تاکہ بروقت علاقائی مسائل اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران برسات علاقائی مسائل کے ازالے اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کے رین ایمرجنسی سینٹر کے فون نمبر99264419پر رابطہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے علاقائی مسائل سے پاک ماحول اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔