کراچی (اسٹاف رپورٹر) شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربہ کے دعویٰ سے عالمی امن کیلئے بجنے والی گھنٹی کے باوجود ایران و سعودیہ تنازعہ میں شدت اس جنگ کے امکانات کو مزید ہوا دے رہی ہے ان حالات میں بھارت کی جانب سے پاک بھارت مذاکرات کو پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں تعاون سے مشروط کرنا نئے بحران کو جنم دے رہاہے جبکہ پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان غلط فہمیوں کے باعث سفارتی تعلقات کا خاتمہ اور سفارتکاروں کی ملک بدری پر امن مستقبل کیلئے غلط فہمیوں کے ازالے کا تقاضہ کررہی ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ سعودی عرب و ایران میں جنگ کی صورت کسی ایک کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے کی بجائے پاکستانی قیادت کو نہ صرف سعودیہ وایران تعلقات کی بحالی کیلئے مخلصانہ ‘ دیانتدارانہ اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیوں کا ازالہ بھی خطے کے امن اور محفوظ مستقبل کیلئے ناگزیر ہے کیونکہ اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک پر امن ممالک کے درمیان غلف فہمیوں کے ذریعے انتشار و کشیدگی پیدا کررہے ہیں تاکہ دنیا تیسری عالمی جنگ سے دوچار ہوجائے اور ان کا اسلحہ منہ مانگے داموں فروخت ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلوں کے جھٹکوں پر اللہ سے رحم و کرم کی دعا اور اظہار تشویش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پاکستانی قوم او بالخصوص کراچی کے شہریوں و گجراتی بولنے والوں سے اللہ سے استغفار ورحمت کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میگا سٹی کراچی کی حالت تباہ ہے قانونی تقاضوں اور حفاظتی نظام کے بناءرشوت کی بنیاد پر کھڑی ہونے والی غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارتیں ‘ سیوریج کا تباہ حال نظام ‘ پینے کی پانی کی عدم دستیابی ‘بجلی و گیس بحران ‘ سڑکوں پر موجود غیر قانونی پارکنگ اور قابض پتھارہ مافیا ‘قوانین کی عدم پاسداری اور ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی کے باعث روزمرہ کا ٹریفک جام اور ٹارگیٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کیساتھ ٹینکر مافیا کے ہاتھوں سڑکوں کی تباہی اعلیٰ حکومتی کارکردگی اور حکمرانوں کے عوام سے خلوص کے علاوہ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ ان حالات میں زلزلے کا معمولی سا جھٹکا اس شہر میں بڑی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے کیونکہ فنڈز سے محروم اسپتال دواں کی عدم دستیابی اور علاج ومعالجے کی سہولیات سے محروم ہیں اورحادثات کی صورت ہنگامی امداد فراہم کرنے والے ادارے غیر فعال ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت کی جانب سے پاک بھارت مذاکرات کو پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں تعاون سے مشروط کرنے اور بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کیخلاف سخت رویئے کے مطالبہ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات یا خطے میں امن کا خواہشمند کبھی بھی نہیں رہا اس نے ہر بار مذاکرات کا ڈرامہ رچانے ے بعد کسی نہ کسی ڈرامے کے ذریعے مذاکرات سے راہ فرا ر اختیار کی ہے کیونکہ وہ اسلحہ ساز سامراجی ممالک کا کمیشن ایجنٹ ہے اور ان کیلئے نئے ممالک و منڈیوں کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کیلئے جارحیت ‘ تشدد پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے خطے میں جنگ کا آغاز کرانا چاہتا ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں شروع ہونے والی جنگ یہیں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ کئی ممالک کو لپیٹ میں لیتے ہوئے تیسری جنگ عظیم کا روپ دھار جائے گی جس سے بھارت اور اس کے آقاوں کا اسلحہ خوب بکے گا یہی وجہ ہے کہ اس نے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ کا ڈرامہ رچاکر ایکبار پھر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کور کمانڈرز اجلاس میں آرمی چیف کی جانب سے دہشتگردی کو جڑ سے کھاڑ پھینکنے کے عزم پر سربراہ عساکر و افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے عزم و حوصلے اور کردار و قربانی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑکر پاکستان کے پر امن کردار کو دنیا پر واضح کیا ہے اور اس جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ نقصان پاک فوج اور پاکستان نے اٹھایا ہے جس کا ادراک دنیا کو ہوچکا ہے اور وہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم بھی کررہی ہے مگر صرف کردار تسلیم کرنے سے دنیا بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اور نہ امن قائم کیا جاسکتا ہے اس کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو افواج پاکستان اور پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے ساتھ پاک فوج کی ہر طرح سے امداد بھی کرنی چاہئے کیونکہ پاک فوج ہی ہے جو اپنے عزم و حوصلے ‘ پیشہ ورانہ صلاحیت اور ایثار و قربانی سے دنیا کو پرامن و محفوظ بنانے کا کارنامہ انجام دے سکتی ہے۔