کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ اور صدر بم دھماکوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل فون سمیں نواب شاہ سے جاری ہوئی ہیں ، تفتیشی اداروں نے دونوں دھماکوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
کراچی ایئر پورٹ اور صدر میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال سمیں ایک ہی شہر سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ حملے اور صدر بم دھماکے میں عبدالفتح کے پاس سے ملنے والی سمیں نواب شاہ سے جاری کی گئی ہیں دہشت گردوں کے ایک دوسرے سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ صدر بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد عبدالفتح کا تعلق بھی نواب شاہ سے تھا۔