کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن اقبال میں واقع مدرسے اور گلشن حدید فیز ٹو میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مدرسے پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ مدرسے کے چوکیدار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ گلشن حدید فیز ٹو میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ بھی گلشن حدید تھانے میں صفدر نامے شہری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔گزشتہ روزہونے والے دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔