کراچی (جیوڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تین روزہ تعمیراتی صنعت کی عالمی نمائش ختم ہو گئی۔ نمائش میں 5 سو ارب روپے مالیت سے زائد کے معاہدے طے پا گئے۔
پاکستانی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی تین روزہ عالمی نمائش میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تعمیراتی شعبے میں 5 سو ارب روپے سرمایہ کاری کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
نمائش میں 16 ممالک کے سٹالز سمیت 32 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ نمائش سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ تین روزہ نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔
جنہیں کراچی شہر اور ملک کے دیگر علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔