کراچی : بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بلال احمد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج متحرمہ زاہدہ سکندر نے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر بھتہ طلب کرنے ،جان سے مارنے کی دھمکیوں اور ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان نعمت خان ،حمید اللہ اور عبدالباقی کو گیارہ ، گیارہ سال قید اور جرمانوں کی سزاوئں کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اکتوبر کو نجی موٹر سائیکل کمپنی کے ایم ڈی محمد شفیق کو فون کال کی اور اپنا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتاتے ہوئے پندرہ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر جان سے مارنے اور کمپنی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی اور پھر دوسرے فون سے کال کرکے بھتے کی رقم پندرہ لاکھ سے پچاس لاکھ کر دی اور نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دیں۔

بعدازاں تھانہ منگھو پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، منگل کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزمان کو بھتے کا جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ہے اور جرمانے ادا نہ کرنے پر ملزمان کو مزید ، ماہ جیل میں قید بھگتنا ہو گی ، اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مزید ، سال قید اور ٹیلی گراف ایکٹ کے جرم میں ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔