کراچی میں بھتہ خوری میں پھر سے اضافہ

Karachi Extortion

Karachi Extortion

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں بھتہ خوروں نے عید گزارتے ہی اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھتہ خور جو پہلے ہاتھ سے لکھ کر بھتے کی پرچیاں بھیجا کرتے تھے۔ اب زیادہ انحصار ایس ایم ایس پر کر رہے ہیں کیونکہ غیر رجسٹرڈ سمز کا پتہ لگانے میں پولیس کو کئی گنا محنت کرنا پڑتی ہے۔

صدر کراچی چیمبر افتخار وہرہ کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے دکاندار مارکیٹوں سے بھتہ جمع کر کے پہنچا دیتے ہیں جس سے ابتداء میں بھتہ کے واقعات میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن عید کے بعد بھتے کی پرچیوں کا بڑھ جانے سے ملک بدر ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ صورتحال کی بڑی وجہ غیر رجسٹرڈ سمز ہے جس کی روک تھام کے لئے حکومت کم ہی سنجیدہ نظر آتی ہے۔ نتائج دینے والی پولیس ٹیم کا بدلنا دوسری اہم وجہ ہے۔

پولیس اور رینجرز نے بھتہ خوری کے سدباب کے لئے جس شکنجے کو کسا تھا اسکی گرفت اب ڈھیلی پڑ رہی ہے۔