کراچی (جیوڈیسک) کراچی والے گرمی سہنے کے لئے پھرسے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب سے یعنی سمندری ہوائیں چلتی ہیں جس سے موسم زیادہ گرم نہیں ہوتا، لیکن اب کراچی میں شمال مغربی گرم علاقوں سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جو آئندہ تین روز تک کراچی والوں کو خوب پریشان کریں گی ۔گرم ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈسے زائد ہوسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کےڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق اگر لوگ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور بلاضرورت باہر نہ نکلیں تو ہیٹ اسٹروک کا دوبارہ کوئی خطرہ نہیں۔