کراچی (جیوڈیسک) کراچی مختلف علاقوں میں گرمی اور شدید حبس کی وجہ سے بے شمار افراد موت کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں جناح، سول اور عباسی ہسپتال میں لائی گئیں۔
انچاج شعبہ حادثات جناح ہسپتال کے مطابق تقریباً 100 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئی ہیں عباسی شہید ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 10 افراد گرمی کی شدت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب سول ہسپتال اور لیاری جنرل ہسپتال نے بھی گرمی کی شدت کے باعث اموات کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے دو دن میں دم توڑا۔