کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات تسلی بخش ہے جب کہ شہر میں شدت پسند تنظیم داعش کا بھی کوئی وجود نہیں۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا۔
کہ کراچی کے حالات تسلی بخش ہیں، شہر میں امن کی بہتری کے لیے پولیس اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں، گناہ گار چاہے کسی بھی صف میں کھڑا ہو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں شدت پسند تنظیم داعش کا کوئی وجود نہیں کچھ کالعدم جماعتیں شہر میں داعش کے نام پر وال چاکنگ کر رہی ہیں تاہم شہر میں اگر اس تنظیم کا کوئی وجود سامنے آیا تو بھرپور کارروائی کریں گے۔