کراچی: فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنیوالے ملزم کی شناخت ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فوٹیج نشر ہونے کے بعد پولیس کا ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا تو اس نے شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ فیکٹری میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والہ میرا بیٹا ہے۔

فوٹیج کراچی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کی ہے جہاں تین بھتہ خور فیکٹری میں داخل ہوئے اور سپروائزر سلیم الدین سے بھتہ طلب کیا۔

سترہ منٹ کی بحث کے بعد ایک ملزم نے فائرنگ کر دی۔ یکے بعد دیگرے ماری گئی تین گولیوں کے نتیجے میں سلیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھتہ خور فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔