کراچی: شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، چار اہلکار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی اور ہیلپ لائن کے قریب دھماکا ، چار اہلکار زخمی ہو گئے ، چوکی کی دیوار گر گئی ، پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے زمین پر گڑا پڑ گیا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے چوکی بری طرح متاثر ہوئی اندر موجود سارا سامان اور بیرونی تباہ ہو گئی۔ چوکی کے اندر کھڑی کی گئی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔