فیصل آباد کی خبریں 26/4/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 67 کے رہنما چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے بدزبانی کرنے کی قسم کھا رکھی ہے مگر یہ لوگ یاد رکھیں جیالے ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے طو یل عرصہ سے عادی ہیں ،اگر قیادت نے ہمیں صبر و تحمل کی تلقین نہ کی ہوتی تو بدزبانی کرنیوالوں کو کب کا سبق سیکھا چکے ہوتے انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی ،سعد رفیق ،دانیا ل عزیز ،طلال چوہدری و دیگر حکومتی گماشتے جس طرح سابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری اور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بازاری زبان استعمال کررہے ہیں اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان لوگوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر ہم خاموش ہیں تو یہ ہماری کمزوری نہیں لہٰذا یہ لوگ اپنی زبان کو لگا م دیں ورنہ پھر ملکی سیاست میں صرف گالی گلوچ رہ جائے گا اور کوئی شریف آدمی سیاست کی جانب آنے کا سوچے گا بھی نہیں انہوںنے کہا کہ ہمارے قائد نے بہترین زبان اور مفاہمت کے ذریعے بلا شراکت غیر ے 5سال تک ایوان صدر کو سنبھالا تاہم ن لیگ تحریک انصاف کے نقش قدم پر چل کر جو گل کھلا رہی ہے اس کے نتائج کسی صورت بھی اچھے نہیں نکلیں گے ،نجف ضیاء وڑائچ نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی روزبروز مضبوط ومستحکم ہورہی ہے ،آنے والا دور ہمارا ہے بلاول وزیر اعظم بناکر بداخلاقوں کو اخلاقیات کا بہترین درس دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) 28اپریل کو اسلام آباد میں ہونیوالا تحریک انصاف کا جلسہ عام ایک نئی تاریخ رقم کریگا کیونکہ اس جلسہ میں ملک بھر سے کپتان کے متوالے شرکت کریں گے ،پی پی 65سے بھی عوام کی ایک کثیر تعداد اسلام آباد پہنچے گی اور اپنے قائد کا خطاب انتہائی انمہاک سے سنے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پی پی 65کے رہنما چوہدری ظفراقبال سندھو نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کیخلاف ننگی تلوار عمران خان 28اپریل کو ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے کیونکہ اس روز وہ ایک انتہائی اہم اعلان کرنے جارہے ہیں یہ وہ اعلان ہوگا جو حکومتی ایوانوں میں حقیقی معنوں میں زلزلہ برپا کردیگا ،ویسے تو امید کی جارہی ہے کہ نواز شریف 28اپریل سے قبل ہی استعفیٰ دیدیں گے اگر انہوںنے ایسا نہ کیا تو پھر عوام انہیں خود وزیر اعظم ہائوس سے باہر نکال دیں گے جس کے بعد ایک اہل اور حب وطن قیادت ملکی بھاگ ڈور سنبھالے گی ،ظفر اقبال سندھو نے مزید کہا کہ جس روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ بنایا تھا اسی روز نواز شریف کو اخلاقی طور پر اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے تھا مگر کمیشن کی لالچ میں اندھے ہوئے حکمران کوئی بھی کام عزت نہ کرنے کی قسم کھا چکے ہیں لہذا اب انہیں عزت سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے ہٹایا جائے گا عوام کا انتظاراب ختم ہونے کو ہے ،28اپریل تک عوام صبر کرلیں اس کے بعد جو دما دم مست قلندر ہوگا اس میں عوام کو بھرپور طریقے سے شامل کریں گے تاکہ کسی کے دل میں یہ حسرت نہ رہ جائے کہ حکمرانوں کی رخصتی ان کے ہاتھوں کیوں نہیں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کا جو خواب 21سال قبل دیکھا تھا اس کی تعبیر 28اپریل کو صرف عمران خان کو ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو ملے گی ،اس روز ملک بھر کے تمام قافلے اور راستے اسلام آباد کا رخ کریں گے کیونکہ قائد تحریک انصاف اس روز ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے سامنے اس نئے پاکستان کا اعلان کریں گے ،یہ وہ دن ہوگا جب اس وطن عزیز کو چولیں ہلانے والوں کا حقیقی احتساب شروع ہوگا ،انہوںنے کہا کہ پاناما لیکس فیصلے پر ڈھول کی تھاپ پر لڈیاں ڈالے اور مٹھائی کھانے و کھلانے والے ان عقل کے اندھوں کو معلوم ہی نہیں کہ یہ خود اپنے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے یہ لوگ اسی بات پر خوشیاں منارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ 28اپریل کے روز اسلام آباد کے چپہ چپہ میں انسانی سر ہی سر نظر آئیں گے ،فیصل آباد سے بھی ایک بہت بڑا قافلہ سٹی ایریا سے روانہ ہوگا ،یہ قافلہ بھی ایک نیاریکارڈ بنائے گا کیونکہ تقریباً پورا فیصل آباد میں عمران خان کا خطاب لائیو دیکھنے کیلئے تیار بیٹھا ہے اب حکمران کو سوچ لینا چاہیے کہ عوام کے ارادے کیا ہیں اس لئے وہ فوری طور پر خود ہی اقتدار سے الگ ہوجائیں ایسا نہ ہو کہ جلسہ کے بعد عوام بے قابو ہوجائیں یہ ترکی نہیں جو لوگ چوروں یا لٹیروں کیلئے باہر نکل آئیں گے یہاں ایسا نہیں ہوگا عوام تو دعائیں مانگ رہے ہیں کہ کوئی تو باہر نکلے جو حکمرانوں کو اقتدار سے نکال کر باہر پھنک دیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وتحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ اپنی مثال آپ ہوگا ‘ عمران خان 28اپریل کو عوام کو سب کچھ بتائیں گے اس کے علاوہ بھی کئی اعلانات کئے جائیں گے کیونکہ تحریک انصاف کسی صورت بھی چوروں ،لٹیروں کو نہیں چھوڑے گی جن لوگوں نے قومی خزانے میں نقب لگاکر قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک میںجائیدادیں بنائی ہیں ان کو اس پیارے ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں لہذا یہ لوگ وہیں چلے جائیں جہاں ان کے اثاثے ہیں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے 20سال قبل کرپشن کے خاتمے کا جو خواب دیکھا تھا وہ جلد شرمندہ تعبیر ہونے جارہاہے ،حکمرانوں نے کس قدر کرپشن کی ہے وہ سب عوام کے سامنے آچکا ہے اس لئے اب عوام ان لوگوں کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ان کا جانا اب نوشتہ دیوار بن چکا ہے ۔