کراچی: خاندانی تنازع پر 2 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ اتحاد ٹاون میں محمد جان نامی شخص نے اپنے بھائی زمان اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد زمان اور محمد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ناہید کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب کلفٹن اور ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے دوران دوملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔