کراچی (جیوڈیسک) مومن آباد تھانے کے علاقے فقیر کالونی میں ظالم بھائی نے غیرت کے نام پر سترہ سالہ بہن کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد ظالم بھائی بہن کو تڑپتے رہکھتا رہا مگر اسے رحم نہ آیا۔ واقعہ کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں گھر کی دہلیز پر لڑکی کو شدید زخمی حالت میں تڑپتے ہوئے واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تڑپتی لڑکی کے قریب میں سفاک بھائی بیٹھا ہوا جبکہ اہل علاقہ بھی تماشائی بن کر کھڑے رہے۔ لڑکی تاخیر سے اسپتال پہنچائے جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے ملزم ہدایت کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ہدایت نے آشنا سے چھپ کر بات کرنے کے الزام میں تیش میں آکر بہن کو قتل کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔