کراچی : عیٰسی لیب کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر فرحان عیٰسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ادارہ رواں سال میں باسکٹ بال کے گرلز اور بوائز ٹورنامنٹ منعقد کرے گا یہ اعلان انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا فرحان عیٰسی نے کہا کہ باسکٹ بال دنیا کے مقبول کھیلوں میں تصور کیا جاتا ہے اور میر ی اوولین خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں یہ کھیل مقبول ہوانہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں یہ کھیل گرلز اور بوائز کی سطح پر بہت تیز ی کے ساتھ مقبول ہورہا ہے اور میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے جومدد ہوسکتی ہے عیٰسی لیب کرے گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے جس طرح پرائیویٹ اسپانسر آگے آرہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں پر وان چڑھ رہی ہیں فرحان عیٰسی نے کہا کہ نومنتخب صدر غلام محمدخان نے کراچی سیمت پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا ہے اور مجھے امید ہے ۔
وہ KABBA کے لئے بھی اسی جذبے سے کرینگے انہوں نے سابقہ سیکریٹر ی عبد الناصر اور صدر امجد علی کوبھی باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں بے پناہ خدمات پر زبردست خراج تحسین ادا کیا قبل ازیں SOA کے سیکریٹر ی احمدعلی راجپوت نے KABBA کے نومنتخب عہد ے داران کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ SOA کی تمام ہمدردی ان کے ساتھ ہے اور جوصدر KABBA کو چاہئے SOA کرے گی قبل ازیں صدر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد باسکٹ بال عبدالناصر کی سرپرستی میں موجودہ ایسوسی ایشن شب وروز محنت کرکے باسکٹ بال کھیل کو فروغ دے گی غلام محمدخان نے کہا کہ انشااللہ باسکٹ بال کراچی کا مقبول ترین کھیل بن جائے گا تقریب سے خالد رحمٰانی ، سجاس کے سیکر یٹری اصغرعظیم ، محترمہ آمنہ اور محمدارشد نے بھی خطاب کیا جبکہ سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے نظامت کے فرائض انجام دے تقریب میں SABBA کے سیکریٹری اصغر بلوچ، رضا آغاہ ، سارہ اقبال ،عبدالرزاق ،محمدسلیم قریشی ، سرور حسین ،زوالفقار عباس خان ، فیصل امجد خان ، اور دیگرنے شرکت کی۔