کراچی فیشن ویک کا دوسرا روز، سات ڈیزائنرز کی کلیکشن پیش

Fashion

Fashion

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فیشن پاکستان ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے ، دوسرے دن سات ڈیزائنرز نے اپنی فیشن کلیکشن پیش کی۔ کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز پاکستان بھر سے سات معروف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پیش کئے گئے۔

دیدہ زیب ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ ڈیزائنرز نے خواتین اور مردوں کے لئے تیار کردہ ملبوسات میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا تھا جن میں شوخ اور ہلکوں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

ملبوسات میں مشرقی اور مغربی انداز کا امتزاج جھلک رہا تھا۔ تقریب میں فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور فیشن کلیکشن کو سراہا۔