کراچی : ایف بی ایریا میں پولیس کی 2 کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں پولیس نے کاروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایف بی ایریا کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم ولید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ اس کا ساتھی قادر جاوید فرار ہو گیا، ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے میں فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کے ساتھ دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ دوسری کارروائی میں ڈکیتی کرتے ہوئے دو ملزمان آصف اور ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔