کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ایف سی ایریا اور کٹی پہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزموں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار دو ملزم مارے گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی کے مطابق ایف سی ایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزموں سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا ، جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ایس پی گلبرگ اسد چوہدری کی سربراہی میں گلبرگ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کٹی پہاڑی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے حصہ نہیں لیا بلکہ مرد پولیس اہلکار گھروں کی تلاشی لیتے رہے۔ لیاری چاکیواڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے ۲ ملزم ہلاک ہوگئے۔
مارے جانے والے ملزموں کی شناخت سمیر اور بالاچ کے ناموں سے ہوئی۔ جن کا تعلق عزیز گروہ سے بتایا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان رینجرز اہلکار سمیت 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور آوان بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔