کراچی کی خبریں 4/6/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ حکمرانوں نے ایکبار پھر بجٹ میں غریب و محروم طبقات کو نشانہ بناتے ہوئے ان تمام اشیاءپر ٹیکس لگایا ہے جن کی گرانی سے براہ راست عمومی استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی کا طوفان آئے گا جبکہ ترقیاتی بجٹ کے نام پرایسی تمام اسکیموں کیلئے وسیع فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں کرپشن و کمیشن کے ذریعے مزید آف شور کمپنیاں بنائی جاسکیں اور خاندان کے افراد و احباب کو نوازاجاسکے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو جلد سے جلد اسحاق ڈار جیسے سرمایہ داروں سے نجات حاصل کرلینی چاہئے جو مفادات کا سنہرا خواب دکھاکرشریف خاندان کی سیاست کے تابوت میں ہی کیلیں نہیں ٹھونک رہے ہیں بلکہ عوام دشمن بجٹ کے ذریعے حکومت کی آئینی مدت کو بھی مختصر ترین کرنے کیساتھ عوام کو بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے اور پرتشدداحتجاج پرمجبور کررہے ہیںکیونکہ جو بجٹ اسحاق ڈار نے پیش کیا ہے تمام طبقات نے اسے مسترد کردیا ہے اور اگر حکومت نے اپوزیشن اور عوام کو اہمیت دینے کی بجائے اسحاق ڈارا ور ان کے بجٹ کو ترجیح بنایا تو پھر عوامی حقوق کی جنگ شاید رائے ونڈ کے محلوں میں ہی ہوگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضمنی انتخابات میں مایوس کن ٹرن آٹ قومی مستقبل و جمہوریت کیلئے خطرناک اور انتخابات میں عوام کی عدم دلچسپی اس بات کا اظہار ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں اور سیاسی جماعتوں کی مفاد پرستی و عوام دشمنی کے باعث عوام سیاسی نظام سے بیزار ہوچکے ہیںاور انہیں یہ یقین ہوچلا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اظہار اعتماد خواہ کسی پر ہی کیوں نہ کریں کامیابی کا قرعہ فال اسی کے نام نکلے گا جس کے پیچھے مقتدر قوتیں ہوں گی یا جو دھاندلی اور بد معاشی سے عوامی مینڈیٹ چرانے کی طاقت کا حامل ہوگا یہی وجہ ہے کہ عوا م نے ووٹ دینا ہی چھوڑ دیا ہے۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے مزید کہا کہ حکومت ‘ حکمرانوں ‘ سرکاری اداروں ‘ سیاستدانوں اور انتظامی و سیاسی نظام سے مایوس و بیزار عوام کی انتخابی نظام سے بھی مایوسی و بیزاری آئندہ قومی انتخابات اور ملک و قوم کیلئے تشویشناک اور خطرات کی علامت ہے جس کے ذمہ دار حکمران ‘ سیاستدان ‘ سیاسی جماعتیں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ کسی حد تک عدلیہ بھی ہے جو مساوات و انصاف کی فراہمی اورآئین وقوانین کی عملداری یقینی بنانے میں ہمیشہ ناکام ہی دکھائی دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگرنے بجٹ سے قبل ہی سبزی ‘ فروٹس ‘ اجناس ‘ گھی ‘ تیل ‘ چینی اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کو بھی پر لگ جانے پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوںمیں بجٹ سے قبل سو فیصد سے زائد اضافہ اور اس پر حکومتی خاموشی یقینا عوام پر ظلم ہے اور ایسا اسلئے ہے کہ ادویات کی بیشتر صنعتیں اور ادویات امپورٹ کرنے کا کوٹہ و اختیار حکمران طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے پاس ہے جو حکمرانوں کی نوازش و ملی بھگت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ حکمران طبقات جس طرح سے تعلیم ‘ صحت اور ترقیاتی بجٹ کی لوٹمار کرتے رہے ہیں اور کررہے ہیں وہ بھی عوام کے سامنے ہے مگر عدلیہ اور فوج سمیت کوئی بھی اس لوٹ مار کو روکنے اور لٹیروں کے احتساب کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقتصادی سروے رپورٹ میں معاشی ترقی کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کے اعتراف کے باوجود صدر مملکت کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر اظہار اعتماد اور ستائش قوم کیلئے انتہائی حیرت انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے معاشی ترقی کے حوالے سے حکومتی دعووں اور اقتصادی سروے رپورٹس کے تضادات پر اظہار افسوس و ملامت کرتے ہوئے کہی ۔ راجونی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں مکمل طور ناکام ہی نہیں رہی ہے بلکہ یہ مسلسل تیسرا موقع بھی ہے کہ حکومت اپنے بڑے اہداف کے حصول میں ناکام ہے اور یہ صورتحال کسی بھی طور تسلی بخش یا ایسی نہیں ہے کہ صدر کی جانب سے حکومت کی ستائش کی جائے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان ذرعی ملک ہے اسلئے اس کی ذراعت کا پہیہ ذرعی سیکٹر سے جڑا ہے جو بدقسمتی سے دیگر شعبوں کی طرح شروع دن سے حکومت کی عدم توجہ وعدم دلچسپی کا شکار اور کرپشن ‘ کمیشن و لوٹمار سے دوچار ہونے کے باعث بہت تیزی سے زوال پذیر ہورہا ہے ۔
4 Attachments

Click here to Reply, Reply to all, or Forward
37.27 GB (37%) of 100 GB used
Manage
Program Policies
Powered by Google
Last account activity: 37 minutes ago
Details
People (485)
gujrati sarkar
Add to circles

Show details