کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اغوا کے بعد قتل کی گئی لڑکی کے کیس میں ملزمان میاں بیوی کو دو گواہوں نے شناخت کرلیا۔ تیرہ سالہ طالبہ کے قتل کیس میں ملزمان میاں بیوی کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمان بلال اور ریما کو دو گواہوں نے شناخت کر لیا۔
طلحہ نامی گواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریما اور بلال اس کے سامنے بچی کو اسکول سے لے کر گئے تھے۔تیرہ سالہ طالبہ کی لاش سی ویو سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی مقدمے میں کوئٹہ سے گرفتار مقتولہ کے کزن اور دوست کو 9 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔