کراچی (جیوڈیسک) کراچی میںایف آئی اےسائبر کرائم نے کارروائی کرکے لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی استعمال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں شہری عاطف منیر کی جانب سے اطلاع ملی کہ کوئی شخص ان کی بیٹی کے نام کی جعلی آئی ڈی استعمال کررہا ہے۔
جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اپنی تحقیقات شروع کی،جس کے بعد نجی بینک کے ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی لوگوں کو پھنسانے کے لئے استعمال کرتا تھا۔
عبدالحسیب ایم ٹی خان روڈ پر واقع نجی بینک کی ہیڈ آفس میں ملازم ہے۔