کراچی میں فائرنگ، بچی سمیت 8 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 12 میں پیر مہربان شاہ کے آستانے پر موٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد 3 افراد کی شناخت دلبر، نذیر، عیسیٰ اور زینب کے نام سے کر لی گئی۔