کراچی، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پانچ ملزمان گرفتار، شفیق تنولی کے قاتل کی شناخت

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے حیدری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، مختلف علاقوں سے دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزم پکڑ لیے گئے۔

انسپکٹر شفیق تنولی پر خودکش حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی شہر قائد کے علاقے حیدری میں فائرنگ سے دو افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

نواز اور محمد کریم کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ دوسری طرف پی آئی بی کالونی ، نارتھ کراچی ، قصبہ کالونی اور لیاری سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار میں ملوث ہیں۔

ملزموں کے قبضے سے جہادی لٹریچر ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ادھر کلری میں مقابلے کے پولیس نے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم رحیم اور سکندر کا تعلق گینگ وار گروپ سے ہے۔ دوسری جانب کراچی پولیس کے انسپکٹر شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ خودکش حملہ کرنے والا بخت زین باجوڑ کے علاقے سالار زئی کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔